عوام کسی بہکاوے میں نہ آئیں، بڑے برج الٹ دیںگے: رہنما پیپلزپارٹی ورکرز

Sep 17, 2017

لاہو( خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی (ورکرز) نے 17ستمبر کو اشرافیہ اور پسے ہوئے طبقات کے درمیان مقابلے کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو آج اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، یہ صرف ایک قومی اسمبلی کی نشست کا مقابلہ نہیں بلکہ اس سے ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے ،حکمران لیگ نے جتنا پیسہ انتخابی مہم پر خرچ کیا اس سے آدھا خرچ کر کے حلقے میں پینے کے صا ف پانی کی فراہمی او رسیوریج کا نظام بہتر کیا جا سکتا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار بینظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان، پیپلز پارٹی (ورکرز) کے مرکزی صدر ڈاکٹرصفدر عباسی اور این اے 120 سے امیدوار ساجدہ میر نے پولنگ ایجنٹس سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رہنمائوںنے کہا کہ خدا را عوام آج اپنے بچوں کے مستقبل کو ووٹ دیں ۔عوام آج بڑے برج الٹ کر ثابت کر دیں گے کہ اب وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنمائوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی ورکرز نے میدان میں آکر بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریے کو زندہ رکھا ہے۔

مزیدخبریں