پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ پاکستان میرا ملک ہے اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے مقررہ مدت کے اندر پاکستان واپس جاﺅں گا .میری دلچسپی پاکستان کی سیاست میں کم ہوگئی ہے.سیاست میں آ کر پیسہ بنانا تو دور کی بات ہے الٹا مجھے مالی نقصان اٹھانا پڑا .کچھ حد تک پارٹی سے مطمئن ہوں لیکن مکمل طور پر نہیں. نواز حکومت نے ان کے خلاف سیاسی عداوت کی وجہ سے جعلی مقدمے بنائے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے خلاف چلائے جانے والے مقدمات کے حوالے سے تحفظات ہیں کیونکہ ان مقدمات میں کوئی صداقت نہیں تاہم وہ قانونی جنگ میں کامیاب ہونے کے لیے پر امید ہیں۔ ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے عدالت کی جانب سے دی جانے والے مقررہ مدت کے اندر پاکستان واپس جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے ہر حال میں واپس جاں گا اور عدالتوں میں اپنے مقدمات کا دفاع کروں گا۔ ڈاکٹرعاصم نے اپنے اوپر تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت نے ان کے خلاف سیاسی عداوت کی وجہ سے جعلی مقدمے بنائے۔سیاست میں دلچسپی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری دلچسپی پاکستان کی سیاست میں کم ہوگئی ہے، سیاست میں آ کر پیسہ بنانا تو دور کی بات ہے الٹا مجھے مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ میں کارکردگی پرانہوں نے کہا کہ پارٹی سے کچھ حد تک تو مطمئن ہیں لیکن وہ مکمل طور پر مطمئن نہیں تاہم عوام پاکستان پیپلز پارٹی سے خوش ہیں تو اسے ووٹ دیتے ہیں۔