کراچی( اسٹاف رپورٹر) نظریہ پاکستان تحریک کے بانی و چیئرمین محمد ارشد تقی نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر زندگی اور موت کامسئلہ ہے۔ ماضی کی حکومت کی نا اہلی کے باعث ملک میں ڈیمز نہ بن سکے۔ ملک میں بارشوں اور سیلاب کا پانی ذخیرہ ہونے کے باعث ہماری زرعی اراضی بنجر ہوتی جارہی ہے جبکہ بارشیں نہ ہونے سے صورتحال پہلے ہی ابتر ہے اور دوسری طرف بھارت آبی دہشت گردی پر اتر آیا ہے جس کے سد باب کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے فوری ڈیمز بنانے ہوںگے۔ ارشد تقی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیمز فنڈز قیام خوش آئند ہے قوم کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ اوورسیز پاکستانی اس کار خیر میں کلیدی کردار اداکرسکتے ہیں۔