کراچی(نیو ز رپو رٹر)تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر نعیم انصاری،ناظم تحریک مرزا جنید علی نے کہا ہے کہ امانت،عدل ،صبر وفا ،تقویٰ اور ایثار کا نام حسینیت ہے۔واقعہ کربلاکے پس منظر میں یزید کی منفی سوچ و فکر تھی۔یزید پہلا شخص تھا جس نے سیاسی کرپشن کی بنیاد رکھی اور سرکاری خزانے کو اپنی ملکیت بنا لیاتھا اور خلافت راشدہ کی اقدار کو پامال کرتے ہوئے طاقت کے نشے میں پاگل ہو گیا تھا۔وہ المنہاج زونل سیکرٹریٹ میں کوآرڈینیشن کونسل سے گفتگو کر رہے تھے۔انھوں نے کہا آج بھی حق کو یزیدیت سوچ و فکر کا سامنا ہے۔ انہو ں نے کہا سیدنا امام عالی مقام نے حق کی خاطر اپنا پورا خاندان قرابان کر دیا باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا اور یہ ثابت کیا حق کیلئے جان بھی دینی پڑی دو مگر باطل کو غالب نہ آنے دو۔حسین ؓ کی قربانی نے دین اسلام کو ہم تک پہنچایا ۔