کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کااہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود نے کہا ہے کہ ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہیں یہ کرپٹ نظام کی نشانی ہے نئے پاکستان میں بھی پرانا قانون چل رہا ہے پہلے کی قومیں اللہ نے اسی لئے تباہ کیں کیوں کہ وہاں بھی امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون تھے ملک بھر کی جیلوں میں لاکھوں غریب مجرم قید ہیں ان کیلئے بھی اسی طرح وی آئی پی علاج معالجے اور اموات پر انسانی ہمدردی کی بنیاد وں پر انکو بھی ریلیف ملنا چاہیے بحیثیت انسان تمام انسان یکساں ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء الرحمان ہاشمی ،سیکرٹری سوشل میڈیا عدنان رئوف انقلابی ،شفقت شیخ نے کہا سانحہ ماڈل ٹائون کے لواحقین کو انصاف کی جگہ عدالتوں میں ججز کے سامنے تھپڑ مارے جا رہے ہیں مگر کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ہم قانون کی بالا دستی اور امن پسندی کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے اگر ہمارے ساتھ یہی رویہ رہا انصاف نہ ملا تو پھر ہم انصاف خود لے لیں گے۔