کراچی (اسپورٹس رپورٹر) انگلش پریمیئر لیگ کے ایک اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے واٹ فورڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گول سے شکست دیدی۔ اس فتح سے مانچسٹر یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر 8 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ دوسرے میچ میں ویلفز وینڈرز نے برنلے کو صفر ایک گول سے قابو کیا۔ ورلڈ کپ ٹیم بیلجئم کے سپر اسٹار لاکاکو نے 35 ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو برتری دلا دی‘ 3 منٹ بعد سالنگ نے اسکور 2-0 کر دیا‘ 65 ویں منٹ میں واٹ فورڈ کی جانب سے گرے نے 65 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کے شکست کے خسارے کو کم کیا۔ اس طرح واٹ فورڈ مسلسل 4 میچز جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پانچ ٹیموں میں شامل تھی‘ کی فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔ ایک اور میچ میں ویلفز نے برنلے کو‘ جو اب تک صرف ایک میچ برابر کر سکی ہے‘ صفر ایک گول سے شکست دی۔ اس طرح برنلے کی ٹیم اس سال تنزلی کا شکار بننے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ میچ کا واحد گول ویلفز اینڈرز کے جم ناز نے 61 ویں منٹ میں کیا۔ اس فتح سے ویلفز کی ٹیم 9 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔