قلعہ سیف اللہ میں فائر نگ ،رسالدار افضل اختر زئی شہید

قلعہ سیف اللہ (نامہ نگار) قلعہ سیف اللہ کے جنکشن چوک پر نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے رسالدار محمد افضل اخترزئی کو شہید کردیا واقعے کیخلاف قلعہ سیف اللہ کے مشتعل عوام نے کوئٹہ پشاور نیشنل ہائی روڈ کو بند کردیا پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کردیا جبکہ انجمن تاجران نے آج ہڑتال کا اعلان بھی کیا ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی نے کہا کہ قاتلوں کو کسی صورت نہیں چھو ڑیں گے قا تلو ں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں رسالدار محمد افضل اخترزئی انتہائی بہادر رسالدار تھے جس نے ہروقت بہادری سے کام کیا قلعہ سیف اللہ کے مشتعل قبائل نے قومی شاہراہ کو بند کردیا ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی چئیر مین موینسپل کمیٹی حاجی داراخان سے مزاکرات کے بعد بھی اخترزئی قبائل نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار شہید رسالدار میجر محمد افضل اخترزئی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی رات گئے تک مین قومی شاہراہ نہ کھل سکا قبائلی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کی مزاکرات جاری اور قومی شاہراہ رات گئے تک بھی بند رہا اور مزاکرات تا حال جاری ہے
قلعہ سیف اللہ

ای پیپر دی نیشن