کوئٹہ ( نمائندہ نوائے وقت )پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کے کامیابی سے بلوچستان میں رہنے والے اقوام کے تقدیر بدل جائیں گے سی پیک منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس منصوبے سے پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا سی پیک منصوبے کو سب سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین نے بلوچستان کے عوام کے لئے شروع کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سے غریب عوام کے لئے میگا پروجیکٹ شروع کرتے ہوئے ملک بھر میں بسنے والے اقوام کو زندگی کے بہتر مواقع فراہم کئے ہیں آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے عوام کے دلوں میں بسنے والی جماعت ہے عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنا مینڈیٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کو بلوچستان پیکج کے مد میں دیئے گئے فنڈز سے آج بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس پیکج کے تحت بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو بہتر روزگار فراہم کیا گیا ہیے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو پاکستان پیپلزپارٹی نے صوبے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے شروع کیا اس منصوبے سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے انہوںں نے کہا کہ سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس منصوبے کو پاکستان پیپلزپارٹی ہر صورت میں کامیاب کرے گی اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمارے قائدین نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہے ۔
علی مدد جتک
کوئٹہ ، سی پیک منصوبے کے کامیابی سے بلوچستان میں رہنے والے عوام کی تقدیر بدل جائے گی ،علی مدد جتک
Sep 17, 2018