بورے والا(نامہ نگار) نواحی گائوں 317ای بی دیوان صاحب کے رہائشی کے محنت کش ناصر حسین چاولیانہ نے میڈیا کو بتایا کہ28جولائی کو بااثر زمیندار تجمل حسین نے ساتھیوں کے ہمراہ اْسکی بہن بیوہ روبینہ کو گھر سے زبردستی اغوا کیا اور گھر سے طلائی زیورات و نقدی سمیت لیکر فرار ہو گئے جنکے خلاف تھانہ ساہوکا میں اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا جس کے کئی روز بعد اْسکی بہن روبینہ کو نیم بیہوشی کی حالت میں ملزمان لودھراں کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے میڈیکل کروایا اور خون کے نمونے لیکر ڈی این اے کے لیے لاہور لیبارٹری روانہ کر دئیے۔روبینہ نے پولیس کو بتایا کہ تجمل حسین،زاہد،نبی بخش اور صادق اْسے اغوا کرنے کے بعد ایک نامعلوم مقام پر لے گئے اورنشہ آور دوائی پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے کئی روز تک ملزمان اْسکے ساتھ یہ حیوانی کھیل کھیلتے رہے۔جبکہ روبینہ نے مقامی علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے پر بھی عدالت کے روبرو یہی بیان دیا جس کے بعد ملزمان جو کہ علاقہ میں دندناتے پھرتے ہیں اور تھانے میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں پولیس انہیں گرفتار نہیں کرتی۔ ناصر حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔
بیوہ اغوا‘ اجتماعی زیادتی‘ پولیس ملزموںپر مہربان‘ دندناتے پھرنے لگے
Sep 17, 2018