لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق قومی کرکٹرز نے ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں فیورٹ قرارد دیدیا۔ سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان ٹیم کو ہر مخالف کے لیے خطرہ قرار دیدیا ،شعیب اختر اور عاقب جاوید نے کہا کہ گرین شرٹس میں بہترین بیٹسمین اور بائولرز ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، نوجوان کھلاڑی پازیٹو ہو کر کھیلتے ہیں ،ایونٹ میں شریک باقی تمام ٹیموں کیلئے پاکستانی ٹیم خطرہ ہے، اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔شعیب اختر نے کہا کہ آل راونڈر کی وجہ سے پاکستان ٹیم دوسروں سے مختلف ہے،ایشیاکپ میں پاکستان کی ٹیم بہت زبردست ہے،پاکستانی ٹیم میں بہترین بیٹسمین اوربولرزہیں۔ اوپنرز پرفارم کریں گے تو کمبی نیشن بن جائیگا،امام الحق کے پاس ہیرو بننے کا اچھا موقع ہے،فخر زمان وکٹ پر رکنے والے بیٹسمین ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستانی بولرز فلیٹ پچز پر زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں،گرین شرٹس کو اگلے میچز کیلئے کامبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی۔ ہانگ کانگ نے کوالیفائی کیا ،ان کی ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہیں ،پاکستان ٹاس جیت جاتا تو پہلے بیٹنگ کرتا۔سابق کپتان معین خان کاکہنا ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کافی مضبوط ہے، تیسری بار ایشیا کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ کی کنڈیشنز بولرزکیلئے کڑا امتحان ہوگی۔ فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر قومی ٹیم کے لیے کار گر ثابت ہوسکتے ہیں۔ اگر پاکستان کو بڑا ہدف ملتا ہے تو بلے بازوں پر لازم ہے کہ وہ ذمے داری سے بیٹنگ کریں ابتادئی بلے بازوں کو بڑی شراکت قائم کرنی ہوگی۔ پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلی تو انہیں امید ہے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ۔ گرین شرٹس بھارت کو شکست دے گی ۔
بھارت کے مقابے میں پاکستان فیورٹ، جیت کا امکان روشن ہے :سابق کرکٹرز
Sep 17, 2018