یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل میجر شبیر شریف شہید ٹیم کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ سپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے یوم دفاع پاکستان و شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ "یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال SSBٹرافی ٹورنامنٹ "کے ایونٹ کا ٹائٹل میجر شبیر شریف شہید ٹیم اور جونیئر ایونٹ کا ٹائٹل فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ٹیم نے جیت لیا ۔سنیئر ایونٹ میں فائنل معرکہ میں میجر شبیر شریف شہید ٹیم نے مد مقابل میجر محمد طفیل شہید ٹیم کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اضافی وقت میں 58-54پوائنٹس سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے عبداللہ 20،راجہ جہانزیب 11،اور چین نے 10جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے طلحہ امجد 13،علی چن زیب 13اور آغا ابراہیم نے 11پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ جونیئر ایونٹ کے فائنل معرکہ میں فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ٹیم نے مد مقابل حوالدار لالک جان شہید ٹیم کو 35-30پوائنٹس سے شکست دیکر اپنے نام کرکے ٹرافی پر قبضہ جمالیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے فیضان یوسف 10،یاسر حفیظ 8اور حسن علی نے 6جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے عبید الرحمن 8،اسد حفیظ 8اور حسن اقبال نے 7پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض جاوید خان ،عامر غیاث ،جمیل صدیقی ،طارق حسین ،ممتاز احمد اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز و سکوررز ذاہد ملک ،ذعیمہ خاتون ،محمد نعیم ،،محمد دانیال خان ،یس کمار اور نعمان تھے ۔فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ شایان شان تقریب میں مہمان خصوصی ایڈوانس سیڈ کارپوریشن کے چیئر مین اطہر علی خانزادہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کی جانب سے کیش انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خالد جمیل شمسی ،غلام محمد خان ،انور حسین خانزادہ ،عظمت اللہ خان ،عبدالناصر اور دیگر موجود تھے ۔سنیئر ایونٹ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی چین وے اور فائنل کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ عبداللہ خان کوجبکہ جونیئر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی حسن علی اور فائنل کا بہترین کھلاڑی فیضان یوسف کو قرار دیا گیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ ہارون احمد کا ٹورنامنٹ کے انعامات اسپانسر کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئیالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے افراد کو ٹورنامنٹ کی شاندار کوریج پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ اکتوبر میں انٹر اسکول اور انٹر کالیجٹ گرلز اور شہید ملت ٹرافی بوائز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس انور حسین خانزادہ کو کھیلوں میں خدمات پر یوم دفاع پاکستان سپورٹس ایوارڈ دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...