نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست منی پور میں جنونی ہندوو¿ں نے کار چوری کا الزام لگا کر مسلمان نوجوان کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ منی پور کے علاقے تھروئی جام میں پیش آیا جہاں مشتعل ہندوو¿ں کے ایک ہجوم نے26 سالہ مسلمان نوجوان فاروق خان کو کار چوری کا الزام لگا کر اس پر لاٹھیوں کی بارش کردی اور وحشیانہ تشدد کرکے نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا تو انتہا پسند ہندوﺅں نے ساتھیوں کی رہائی کیلئے پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا، ملزمان نے پولیس اہلکارں کو بھی مار مار کر زخمی کردیا۔ دوسری جانب مقتول کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی جان لینے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
بھارت