لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈیم فنڈز میں عطیات دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ لاہور چیمبر آف کامرس نے ڈیم فنڈ میں ایک کروڑ روپے دیئے۔ اتوار کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف شخصیات نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور چیف جسٹس وزیراعظم ڈیم فنڈز میں عطیات دیئے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اور ڈیم فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا چیک عطیہ دیا۔ روشن پیکیجز کے وفد نے 10 لاکھ روپے جبکہ ایریگیشن کے ریٹائرڈ ملازم حاجی فیاض احمد ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ عبدالقیوم نظامی نے ڈیم فنڈ میں 40 ہزار روپے کا عطیہ دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار سے جسٹس (ر) ارشاد حسن خان نے ملاقات کر کے ڈیم فنڈ کیلئے 4لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
ڈیم فنڈ