کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم کے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان کو بنگالیوں کا دکھ ہوتا تو بنی گالہ کے دروازے کھول دیتے۔ عمران خان کو کراچی میں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنا چاہئے تھی۔ ماسٹر پلان پر بیان 18ویں ترمیم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ کچھ روز پہلے چیف جسٹس نے کراچی کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا، عمران خان کراچی میں صفائی کی فکر کے بجائے پشاور کو کچہرے سے صاف کریں۔
سعید غنی