قلعہ سیف اللہ (نامہ نگار) قلعہ سیف اللہ کے جنکشن چوک پر نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے رسالدار محمد افضل اخترزئی کو شہید کردیا واقعے کیخلاف قلعہ سیف اللہ کے مشتعل عوام نے کوئٹہ پشاور نیشنل ہائی روڈ کو بند کردیا پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے جبکہ انجمن تاجران نے آج ہڑتال کا اعلان بھی کیا ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی نے کہا کہ قاتلوں کو کسی صورت نہیں چھو ڑیں گے، گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ قلعہ سیف اللہ کے مشتعل قبائل نے قومی شاہراہ کو بند کردیا ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی چیئرمین کمیٹی حاجی داراخان سے مزاکرات کے بعد بھی اخترزئی قبائل کا ہڑتال ختم کرنے سے انکار شہید رسالدار میجر محمد افضل اخترزئی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی رات گئے تک مین قومی شاہراہ نہ کھلوائی جاسکی۔ قبائلی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات جاری رہے۔
رسالدار شہید
قلعہ سیف اللہ: فائرنگ سے رسالدار شہید، قبائل کا قومی شاہراہ بند کرکے احتجاج
Sep 17, 2018