اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) سفارتی ذرائع کا کہنا ہے افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں پر امریکہ خوش ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کو امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے تاکہ مقصد حاصل کیا جا سکے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ کابل بڑا مفید رہا اور ”خوف کے بادل“ چھت گئے ہیں۔ افغان حکام کے ساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور سردمہری کا ادراک غلط ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دورہ امریکہ کے دوران وہ امریکی وزیر خارجہ پومپیو سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی امریکی وزیر خارجہ پومپیو کو افغان حکام کے ساتھ بات چیت کے بارے میں بریف کریں گے۔ اس اقدام سے اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی اور غلط فہمیاں دور ہونگی۔ پاکستان اور امریکہ علاقائی امن کیلئے ملکر کام کرنے پر متفق ہیں۔
سفارتی ذرائع
افغانستان میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں پر امریکہ خوش ہے: سفارتی ذرائع
Sep 17, 2018