کراچی (سٹاف رپورٹر) سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں وفاقی منصوبوں پر بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان ایم ڈی واٹر بروڈ پر برس پڑے۔ کے فور منصوبے اور ایس تھری منصوبے کی بریفنگ کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ بار بار فنڈز کی کمی کا رونا روتے رہے جس پر وزیراعظم نے کہاکہ آپ بار بار پیسہ نہ مانگیں بلکہ کام کے بارے میں پیشرفت بتائیں لگتا ہے ساری پیشرفت کاغذوں پر ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ گرین لائن منصوبے کا کیا ہوا۔ وزیراعظم صوبائی حکومت سے غیر مطمئن دکھائی دئیے تاہم منصوبے کے نگراں صالح فاروقی وزیراعظم کو سب اچھا کی رپورٹ دینے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے وزیراعظم کو کہاکہ گرین لائن منصوبہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ گرین لائن منصوبے پر 35 فیصد بھی کام مکمل نہیں ہوا، گرومندر سے کے پی ٹی گیٹ تک منصوبے کا وجود ہی نہیں اور اس سلسلے میں ایک بھی اینٹ نہیں رکھی گئی‘ جس رفتار سے کام ہو رہا ہے اس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ منصوبہ آئندہ 10 برس میں بھی مکمل نہیں ہو سکتا۔
وزیراعظم برس پڑے
بار بار پیسے نہ مانگیں کام کے بارے میں بتائیں وزیراعظم ایم ڈی واٹر بورڈ پر برس پڑے
Sep 17, 2018