عامر لیاقت کوسٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی، وزیراعظم سے ملاقات کے بغیر واپس چلے گئے

Sep 17, 2018

کراچی (آئی این پی) رکن قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت کو سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی‘ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وہ واپس چلے گئے۔ اتوار کو مزار قائد حاضری کے بعد وزیراعظم سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس پہنچے۔ عامر لیاقت کو وزیراعظم کی آمد پر سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس داخلہ کی اجازت نہ دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ شاید پانچ منٹ پہلے آگیا اس لئے اجازت نہیں مل سکی۔ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر عامر لیاقت واپس چلے گئے۔
عامر لیاقت

مزیدخبریں