نیویارک (نیٹ نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ قائدانہ وصف کھوچکی ہے، ماضی میں امریکہ کاعالمی سیاست میں اہم کردارتھا مگر آج تجارت اور دیگر معاملات میں الجھ کر رہ گیا ہے۔ امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہو ئے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ دنیا اس وقت انتشارکا شکار ہے جبکہ امریکی انتظامیہ اس وقت اپنا دبدبہ اور قائدانہ وصف کھو چکی ہے اور اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں وہ سردجنگ کے خاتمے کے وقت تھی۔ ماضی میں امریکہ عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا تھا مگر آج تجارت اور دیگر موضوعات میں الجھ کر رہ گیا ہے جس سے اس کا دبدبہ کم ہو چکاہے۔
امریکی انتظامیہ اپنا دبدبہ اور قائدانہ وصف کھو چکی‘ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
Sep 17, 2018