لاہور میں ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے،پیدل چلنا بھی محال ہوگیا:میاںطارق

لاہور(نیوزرپورٹر) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ لاہور میں ٹریفک کے حوالے سے دن بدن مسائل بڑھتے جار ہے ہیں ہر سال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ،مین سڑکوں ، سروس اور چھوٹی بڑی روڈ پر ناجائز پارکنگ اسٹینڈز کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کا جینا محال ہو چکا ہے ۔میاں سلیم نے کہا کہ لاہور میں ٹریفک کے بہاؤ میں دن بدن پچیدیگیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور اس کا حل کے لئے سٹی ٹریفک پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی واضع پالیسی نظر نہیں آرہی ہے ۔ ہر سکول کو پابند کیا جائے کہ کسی بھی بچے کو کوئی بھی ذاتی سواری پر لینے نہیں آئے گا۔ بلکہ سکولوں کو لیز پر بسیں دی جائیں تاکہ بے ہنگم ٹریفک کے مسائل سے نمٹا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن