آسٹریلیا، ساحل کنارے منفرد مجسموں کی نمائش جاری

Sep 17, 2018

میلبرن (صباح نیوز)آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک منفرد آرٹ نمائش کاآغاز ہو گیا جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ کا کیورمبن ساحل اوپن ائیر میو زیم میں تبدیل ہو گیا اور لہروں کے کنارے منفرد مجسموں کی نمائش جاری ہے،اپنے طرز کی اس منفرد نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدت نمایاں ہے۔ سوویل اسکلپچر فیسٹیول کے عنوان کے تحت ہونے والی اس نمائش میں پلاسٹک، چکنی مٹی، سٹین لیس سٹیل،پیتل، بان اور دیگر میٹریل سے تیار کیے گئے منفرد انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی توجہ حاصل کر لی۔14ستمبر سے شروع ہونے والی اس دلچسپ نمائش میں میزبان آسٹریلیا سمیت کئی ممالک سے مختلف آرٹسٹوں کے تیار کردہ کم وبیش 50آرٹسٹک ماڈلز نمائش پر رکھے گئے۔آرٹ کی یہ نمائش23ستمبر تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں