رواں برس 520 افغان مہاجر یورپ بدر کیے گئے،افغان وزیربرائے مہاجرین

Sep 17, 2018

کابل(این این آئی)افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین سعید حسین عالمی بلخی نے کہاہے کہ 2018 کے دوران یورپ بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وفاقی وزیر برائے امور مہاجرین سعید حسین عالمی بلخی نے بتایا کہ رواں برس تقریبا پندرہ سو افغان تارکین وطن رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئے ہیں۔ جبکہ وہ افغان پناہ گزینوں جن کی یورپ میں پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھی، ان میں سے رواں برس پانچ سو بیس افراد کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے افغان پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔قبل ازیں بروز بدھ جرمنی سے سترہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا تھا۔ ان افغان مہاجرین کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔

مزیدخبریں