کینبرا (این این آئی )آسٹریلیا میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ تازہ سٹرابری کھانے سے پہلے اسے کاٹ لیں۔ یہ تنبیہ متعدد افراد کی سٹرابری کھاتے ہوئے اس میں سے سوئی برآمد ہونے کے بعد کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ئیہ واقعات آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز، کوینزلینڈ اور وکٹوریہ میں پیش آئے۔ ایک شخص کو ایسی سٹرابری جس میں سے سوئی برآمد ہوئی کھانے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا۔ ایک نو برس کے بچے نے ایسی ہی سٹرابری کھائی مگر اسے نگلا نہیں۔ بازاروں سے متعدد برانڈ کی سٹرابری ہٹا دی گئی ہیں جن میں ڈونی بروک اور وولورتھ گروپ کے تحت بیری ابسیشن اور بیری لیشیس نامی برانڈ شامل ہیں۔صحت عامہ کے اہلکاروں نے صارفین کو پھل خریدتے ہوئے محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔ یہ تنبیہ فیس بک کے ایک صارف جوشوا گین کی پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی جس میں اْنہوں نے اپنے دوست کے پیٹ میں شدید درد کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
آسٹریلیا میں کھانے والی سٹرابری سے سوئیاں برآمد،شہریوں کو انتباہ
Sep 17, 2018