بودھ اساتذہ پر جنسی زیادتیوں کے الزامات نئے نہیں:دلائی لامہ

Sep 17, 2018

ہیگ(آن لائن)دلائی لامہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وہ بودھ اساتذہ کی جنسی زیادتیوں کے بارے میں 1990ء کی دہائی سے جانتے ہیں اور یہ الزامات نئے نہیں ہیں۔ تبت کے روحانی رہنما،جن کے ساتھ دنیا بھر کے لاکھوں بدھ عقیدت رکھتے ہیں،نے یہ اعتراف ہالینڈ کے چار روزہ دورے کے دوران کیا ہے،جہاں انہوں نے جمعہ کو جنسی زیادتی کے ان متاثرہ افراد سے ملاقات کی،جن کے ساتھ مبینہ طور پر یہ زیادتی بودھ اساتذہ نے کی ہے۔ وہ درجنوں متاثرین کے مطالبے کا جواب دے رہے تھے،جنہوں نے پٹیشن جاری کیا ہے،جس میں دورے کے دوران دلائی لامہ سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا،جو ان کے دورہ یورپ کا حصہ ہے۔ ھ اساتذہ کے کانفرنس میں جنسی زیادتی کے الزامات کے مسئلے کا ذکر کیا تھا۔ 83سالہ دلائی لامہ نے دھرم شالہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دریں اثناء ہالینڈ کے نصف سے زائد سینئر مذہبی پیشوا 1945اور2010 کے درمیان بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات چھپانے میں ملوث رہے۔

مزیدخبریں