پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کی حکومت کو انتخابی دھاندلی کے تحقیقاتی کمیشن کے تشکیل کے لیےکل تک کی مہلت دے دی اس معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکر احتجاج کیا جا سکتا ہے اس امر کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کے بعد میڈیا کے استفسار پر کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر مملکت نے بھی پارلیمانی کمیشن کا ذکر نہیں کیا حکومت کو منگل تک کی مہلت دیتے ہیں پارلیمانی کمیشن بنا دیا جائے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکر احتجاج کر سکتے ہیں تو بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسا ممکن ہے منگل تک انتظار کریں گے۔
بلاول نےحکومت کو انتخابی دھاندلی کے تحقیقاتی کمیشن کے تشکیل کے لیے کل تک مہلت دیدی
Sep 17, 2018 | 20:03