ریفرنسوں کیخلاف جسٹس فائز دیگر کی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج سماعت کریگا

Sep 17, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پرحکومتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے صدر مملکت کے توسط سے سپریم جوڈیشل کونسل کو جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف دو ریفرنس بھجوائے گئے ہیں جن میں دونوں ججز کے خلاف اپنے اہل خانہ کے اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی کو چیلنج کر رکھا ہے اور پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر کی جانب سے بھی سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں