کراچی(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر محمد زبیر نے کہاہے کہ( ن) لیگ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، پارٹی عہدے کے لئے لڑنا پارٹی سے غداری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی دنیا کا خطرناک شہرتھا ، مسلم لیگ( ن) نے شہر کے حالات ٹھیک کئے،آج حکمرانوں کوکچرااٹھانے کیلئے آرٹیکل149لگانے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔