اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)نوبزادہ نصر اللہ کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ و سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف جاری انکوائری کو بند کرنے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جو کہ نیب کے آئندہ اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی جو انصاف کے برعکس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نیب کی کاروائیوں کو انتقامی قرار دے چکی ہے کیونکہ اپوزیشن کو تو محض ایک درخواست پر گرفتاری اور مقدمات بنائے جا رہے ہیں جبکہ حکومتی عہدیداروں کے صاف شفاف طریقے سے جاری انکوائری بند کی جارہی ہیں جو کہ زیادتی ہے پیر کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کا واویلا کرنے والے خود ناانصافی کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے حکومت انتقامی کارروائیوں میں سب سے آگے جبکہ عوام کو ریلیف دینے میں سب سے پیچھے ہے نعرے اور منشور صرف جھوٹ نکلے ہیں ہرطبقہ فکر پریشانی کے عالم میں ہے مہنگائی ' بیروزگاری اور ناانصافی سے عوام تنگ آ چکے ہیں انہوں نیکہا کہ حکومت اپوزیشن کو صرف عوامی ترجمانی پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے تاکہ عوام کے حق کیلئے آواز بلند نہ کی جائی مگر پیپلزپارٹی عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرے گی چاہے اسے جانوں کا نذرانہ ہی کیوں نہ دینا پڑے۔پیپلزپارٹی شہداء کی عوامی جماعت ہے اور ان شاء اللہ آئندہ ملک کے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے جو عوام کے مسائل حل کریں گے