اسلام آباد ( وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے وفاقی دارالحکومت میں کھوکھے گرانے کا سی ڈی اے آپریشن درست قرار دیتے ہوئے سنگل بنچ کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔ کھوکھا مالکان نے سی ڈی اے آپریشن کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی تھی جس کے لئے کھوکھا مالکان نے لائسنس یافتہ ہونے کی بنا پر آپریشن کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پرعدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ دوران سماعت سی ڈی اے نے اسلام آباد کا ماسٹر پلان،485 کھوکھوں کی تفصیلات پیش کیں تھیں ۔ گزشتہ روز فاضل بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کھوکھا مالکان کی تمام درخواستیں مستردکردیں اور کہا کہ غیر قانونی کھوکھوں کے خلاف سی ڈی اے آپریشن درست ہے ۔