ایل ڈی اے کی بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز کے بارے میں میڈیا نمائندگان کوبریفنگ

Sep 17, 2019

لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، گورننگ باڈی کے ممبر عامر ریاض قریشی اور ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ماہرین پر مشتمل ریگولیشنز کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں کو لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں منظور کئے جانے والے ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز2019ء کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آرکیٹیکٹ خالد عبد الرحمن، انجینئر اکبر شیخ اورچارٹرڈ ٹاؤن پلانر خرم فرید نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوںنے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی حوصلہ افزائی اورزرعی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی اراضی کے تحفظ کے لئے حکومت کے ویژن کو عملی شکل دے دی ہے کیونکہ اس زرعی اراضی پر رہائشی سکیموں کے بے ہنگم پھیلائو کے باعث زرعی پیداوار کے لئے دستیاب رقبے میں کمی ہو رہی تھی ۔ ان ریگولیشنز کا مقصد ماحول دوست اقدامات کے ساتھ رہائشی مقاصد کے لئے تعمیراتی صنعت کو فعال بنانا اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔

مزیدخبریں