لاہور(کلچرل رپورٹر ) والڈ سٹی لاہور اتھارٹی اب قلعہ سینڈیمن بلوچستان کی بحالی اور مرمت کا کام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ـــــژوب بلوچستان کے ساتھ مل کر کرے گی. اس سلسلہ میں یاداشتی معاہدہ کیا گیا۔ جس پر ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نجم الثاقب اور ڈی جی ژوب طحہ سلیم نے دستخط کئے۔ قلعہ کی مرمت اور بحالی کے بعد اس تاریخی قلعہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا اور قلعہ کے ایک حصہ میں میوزیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس قلعہ کی تعمیر 1890 ء میںگورنر جنرل بلوچستان رابرٹ سینڈیمن نے کروائی تھی۔ 1976 میں اس کا نام تبدیل کر کے ژوب رکھا گیا۔ یادداشتی معاہدے کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری بھی موجود تھے۔