لاہور (سپیشل رپورٹر) گھوٹکی کے واقعات کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ اسلام اور آئین پاکستان غیر مسلموں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا ضامن ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد والمدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا اسد زکریا، مولانا حسین احمد درخواستی، مولانا شفیع قاسمی، مولانا عبدالمجید پتافی، مولانا اعظم فاروقی، مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا عمار بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔