اسلام آباد (نیوزڈیسک) غوری ٹائون فیز 4A میں اپنی مدد آپ کے تحت گذشتہ روز سپرے کر دیا گیا ہے۔ فیز سے ایک خاتون کے ڈینگی فیور میں ملوث ہونے کی رپورٹ منظر عام پر آئی تھی جس سے علاقے میں ڈینگی کی موجودگی اوررہائشیوں میں خوف و حراس پایاجا رہا تھا۔ اس سلسلے میں صدر رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ، راجہ نزاکت حسین ، عبدالوحید اعوان، زاہد علی خان، شیخ دین محمداوراللہ بخش نعیمی نے اپنے ذاتی اخراجات اور وسائل سے ڈینگی کے خلاف سپرے اور فوگگنگ کروائی۔ ڈینگی سپرے اور فوگگنگ کم از کم دس میل کے علاقے میں کروائی گئی تھی۔ انہوں نے رہائشیوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے گھر میںاور اردگرد پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور اگر کہیں پانی کھڑا ہے اس پر تیل کا چھڑکائو کریں۔ خالی پلاٹ کے مالکان کو بھی نوٹس جاری کر دئیے ہیں کہ وہ اپنے اپنے پلاٹوں سے ڈینگی کی افزائش کو ختم کرنے کی یقین دھانی کروائیں۔