ژینگ ژو(اے پی پی) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کرولینا پالیسکووا نے ژینگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں کروشیا کی حریف کھلاڑی پٹرا مارٹک کو شکست دیکر رواں سال کا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی کرولینا پالیسکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کی حریف کھلاڑی پٹرا مارٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ انکے رواں سال انکا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے جو انہوں نے حاصل کیا۔ جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کویٹا پازیک اور انکی امریکی جوڑی دار نکولی ملیچر نے ژینگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں بیلجیئم کی یانینا اور انکی سلوانیہ کی جوڑی دار تمارا زیڈانسک پر مشتمل حریف جوڑی کو شکست دی۔ چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کویٹا پازیک اور انکی امریکی جوڑی دار نکولی ملیچر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریک پر بیلجیئم کی یانینا اور انکی سلوانیہ کی جوڑی دار تمارا زیڈانسک پر مشتمل حریف جوڑی کو 6-1 اور 7-6(7-2) سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
کیرولینا پالیسکووا نے ژینگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
Sep 17, 2019