لاہور(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو سمیتھ بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔باولرز کی کیٹگریریز میں آسٹریلیا کے فاسٹ باولر پیٹ کیومنز پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔پاکستانی فاسٹ باولر محمد عباس دس ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جیسن ہولڈر آل راونڈز کی کیٹگری میں پہلے نمبر پر ہیں۔