صوبے میں ہر باصلاحیت کھلاڑی کو حق ملے گا:ملک عمر فاروق

Sep 17, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ملک عمر فاروق کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہر باصلاحیت کھلاڑی کو اسکا حق ملے گا۔ حکومت اپنے وڑن پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔ کھلاڑیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بنیادی سطح پر مسائل ختم کیے بغیر میرٹ نہیں آ سکتا۔ ہم انصاف اور سہولیات کی فراہمی کے وعدے پر قائم ہیں اور اس راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعظم کے وژن کے مطابق کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ سرمایہ قوم کے معماروں پر خرچ ہو گا۔ ماضی میں نوجوانوں کے منصوبوں کے نام پر صرف لوٹ مار کی گئی ہے۔ سیاست دانوں اور افسروں نے مال بنایا ہے۔ ہم وسائل حقیقی معنوں میں صوبے کے نوجوانوں پر خرچ کریں گے پنجاب کھیلوں میں ماڈل صوبے کے طور پر سامنے آئے گا۔ نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔بیروزگاری کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کا ہنر مند ہونا نہایت اہم ہے۔ ہم تمام شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں پینتیس سال تک صرف لوٹ مار اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیاںہے۔ ہم بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب نوجوان نسل کے منصوبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں