مودی دوسراہٹلر ہے جس کے عزائم بہت خطرناک ہیں:راجہ فاروق حیدرخان

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پربے گناہ بچوں اور خواتین کوفائرنگ کانشانہ بنایاجارہاہے جس سے مودی کے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے جارحانہ عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بات تتہ پانی اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ مودی دوسراہٹلر ہے جس کے عزائم بہت خطرناک ہیں جو خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہاہے۔بھارتی قیادت کے جنگی جنون کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگرآزادجموں وکشمیر پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو آزادکشمیرکوبھارتی فوج کا قبرستان بنادیں گے۔

ای پیپر دی نیشن