لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا اچانک طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل چیک اپ کے لئے دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر میرا کا مکمل میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ کریں گے۔ اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں نیز یہ بھی دعا کریں کہ میرے ٹیسٹ ٹھیک آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی دن سے پیٹ میں درد محسوس کر رہی ہوں مگر مصروفیت کے باعث علاج نہیں کرا سکی۔ اب ہسپتال داخل ہوگئی ہوں تاکہ مکمل علاج ہوسکے۔
اداکارہ میرا کی طبیعت اچانک خراب دبئی کے ہسپتال میں داخل‘ پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل
Sep 17, 2019