لاڑکانہ:میڈیکل کی طالبہ نمرتا کی خودکشی کو قتل قراردےدیاگیا

لاڑکانہ کے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ کے بھائی ڈاکٹروشال نے ڈاکٹر نمرتا کی خودکشی کو قتل قرار دے دیا۔طالبہ کے بھائی ڈاکٹروشال کا میڈیاسے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ واقعہ ہراسمنٹ نہیں بلکہ قتل ہے، نمرتا ساڑھے بارہ بجے کالج میں مٹھائی تقسیم کررہی تھی، ڈیڑھ گھنٹے میں ایسا کیا ہوگیا کہ اس نے خودکشی کرلی۔ڈاکٹروشال نے اپنی بہن ڈاکٹرنمرتا کا پوسٹ مارٹم نجی اسپتال سے کرانے کامطالبہ کیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نمرتا بی ڈی ایس فائنل ائیرکی طالبہ تھی ، اور اْس نے مبینہ طور پر ہاسٹل نمبر 3 میں اپنے کمرے کے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کی تھی۔یونیورسٹی وائس چانسلر انیلا عطاء الرحمٰن نے نمرتا کی گردن پر پائے جانے والے نشان کوخود کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وجوہات جاننے کے لیے پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔صوبائی وزیرنثارکھوڑو نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پولیس نے طالبہ کے کمرے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن