روس میں کثیرالملکی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا جو ایک ہفتہ جاری رہیں گی،
پاکستانی دستہ بھی ان مشقوں میں شریک ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے روس میں کثیرالملکی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں جن میں شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او)کے رکن ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں۔
پاکستانی فوج کا دستہ بھی ان مشقوں کا حصہ ہے، افتتاحی تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔