بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےنےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال بارے فسطائی مودی کاجھوٹ بےنقاب کردیاہے:ڈاکٹرفردوس

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں فسطائی مودی کا جھوٹ بے نقاب کردیا ہے۔ آج ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی فتح ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقو ق کا تحفظ بھارت کی عدلیہ کی آزادی کےلئے ایک آزمائش ہے۔انہوں نےکہا کہ دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ اپنے وعدے کے مطابق کس طرح بنیادی انسانی حقوق یقینی بناتی ہے اور کس طرح مودی حکومت کے دباو کا سامنا کرتی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی استقامت کے سامنے بھارت تمام ظالمانہ ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن