پوری قوم کشمیر کےمسئلےپرمتحدہے:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کشمیر کے مسئلے پرمتحد ہے۔  وہ آج لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کل جماعتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدامات کئے۔ بھارتی حکومت کےان یکطرفہ اقدامات نے کشمیر کے مسئلے کو ایک نیا موڑ دیا۔  وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا ہے اور 54 سال بعد عالمی ادارے میں اس مسئلے پر بحث کی گئی ہے۔  انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ عالمی قانون کے مطابق حل کیا جاناچاہیے اور اب عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کررہی ہے۔  انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بھی اس ماہ کی انیس تاریخ کو وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب جارہے ہیں جہاں کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کےلئے اسلامی تعاون تنظیم کے فورم کو متحرک کیا گیا ہے۔ 

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ عالمی فورموں پر پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے دلجمعی سے کام کریں اور اپنا سیاسی اثر ورسوخ استعمال کریں۔

گورنر نےکہا کہ کشمیر کا مسئلہ انتہائی تشویشناک ہے اور عالمی مبصرین کو بھی کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ای پیپر دی نیشن