پاکستان اسٹاک ایکس چینج : کاروبار حصص میں اتار چڑھاو کے بعدمندی 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کوکاروبار حصص میں اتار چڑھاو  دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر شیئرز کے کاروبار پرمندی کے ثرات غالب آگئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس19.63پوائنٹس کی کمی سے31908.92پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 46.83فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو5ارب79کروڑ8 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔البتہ کاروباری حجم پیر کی نسبت16.64فیصدزائد رہا۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک الیکٹران،میپل لیف،ڈی جی خان سیمنٹ،کے الیکٹرک، ٹی آر جی پاکستان،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،کوٹ ادو پاور،لوٹی کیمکل ،نیشنل بینک اور پاک انٹر بلک  کے حصص سرفہرست رہے ۔کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے سرمایہ کاروں کے تواقعات کے برعکس شرح سود برقرار رہنے کے باعث منفی رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے پیش نظر آئل اینڈ گیس شعبوں میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے جس کے نتیجے میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس32105پوائنٹس کی بلند اور 31771پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس19.63پوائنٹس کی کمی سے31908.92پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 33.09پوائنٹس کی کمی سے15033.20پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 2.05پوائنٹس کے اضافے سے50722.05پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 19.17پوائنٹس کی کمی سے 23314.98پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روزمجموعی طورپر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب79کروڑ8 لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب 81ارب7کروڑ62لاکھ روپے ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن