ایس سی اوکےزیر اہتمام کثیرالملکی فوجی مشق سنٹر2019روس میں شروع

شنگھائی تعاون تنظیم کےزیر اہتمام کثیر الملکی فوجی مشق سنٹر2019 روس کے علاقے دونگوز میں شروع ہوگئی ہے جو ایک ہفتے جاری رہے گی۔

 فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میزبان روس کے علاوہ پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ملکوں کے فوجی دستے اس بین الاقوامی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں تمام شریک ملکوں کے فوجی حکام نے شرکت کی۔

 سنٹر مشق کا مقصد خطے میں سلامتی و استحکام یقینی بنانے کےلئے بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق تمام شریک ملکوں کی افواج کی مہارتوں کو بڑھانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن