ٹوئیٹر پر آئی جی پولیس کاجعلی اکائونٹس آپریٹ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز 

 لاہور(نمائندہ خصوصی)سوشل میڈیا سائٹ ٹوئیٹر پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کے نام سے جعلی اکائونٹس آپریٹ کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کیلئے مراسلہ بھجوادیا۔مراسلہ بھجوایا ہے جس میں ٹوئیٹر پرغلط خبریں پھیلانے میں مصروف دو جعلی اکائونٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں فوری بند کرنے کیلئے لکھا گیا ہے ۔ اکائونٹس کو بند کرنے کیساتھ ہینڈلرز کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے لکھا گیاہے ۔شہری آئی جی پنجاب انعام غنی کے آفیشنل ٹوئیٹر اکائونٹ @InamGhaniسے پنجاب پولیس کے متعلق بروقت معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔  سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزم پکڑنے پر ایس ایچ او شفیق آباد کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک درندے کو اس کے کیفرکرادر تک پہنچایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...