میرے نزدیک انسانوں کی دماغی اور قلبی تربیت کیلئے نہایت ضروری ہے کہ ان کے عقیدے کی رو سے زندگی کا جو نمونہ بہترین ہو‘ وہ ہر وقت ان کے سامنے رہے۔ چنانچہ مسلمانوں کیلئے اسی وجہ سے ضروری ہے کہ وہ اسوہ رسولؐ کو مدنظر رکھیں تاکہ جذبہ تقلید اور جذبۂ عمل قائم رہے۔
(عیدمیلادؐ کے جلسے سے علامہ اقبال کا خطاب)