واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد ولیم ہینری گیٹس 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ایک ٹویٹ میں بل گیٹس نے تصدیق کرتے کہا میرے والد حقیقی بل گیٹس تھے۔ وہ میرا سب کچھ تھے۔ ہر روز انہیں یاد کروں گا۔ سینئر گیٹس کو الزائم کا مرض لاحق تھا۔ انہوں نے جنگ عظیم دوم میں 3 برس امریکی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔