لاہور(اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور بنک بیلنس بنانے والے پی ڈبلیو ڈی کے سابق انجینئر ملزم رمضان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ملزم کو یکم اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو مبینہ غیرقانونی طور پر دوران سروس 20 کروڑ سے زائد مالیت کی جائیدادیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔