تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے پر چین اہم رہنمائی فراہم کر رہا ہے: شفقت محمود

Sep 17, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے پر آئرن برادر چین پاکستان کو اہم رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ شفقت محمود نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان سدا بہار دوست چین سے تجاویز مانگ رہا ہے کیونکہ بیجنگ کو کووڈ 19کو شکست دینے کے بعد زیادہ تجربہ حاصل ہے۔ غیر معمولی عزم کے ساتھ کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چین نے لاکھوں بچوں کو معمول کی تعلیم دوبارہ شروع کرنے کے لئے سکولوں میں واپس بھیجا۔ انہوں نے کہا ہم نے (وبائی امراض کے خلاف) بہت اچھا کام کیا ہے لیکن ہمارے پاس چین جیسے وسائل نہیں ہیں۔

مزیدخبریں