پنجاب:17 انسداد دہشت گردی عدالتوں میں صرف 195 کیس، 6 بند کردی گئیں

لاہور(معین اظہر سے) پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں کیسوں کی تعداد انتہائی کم ہو گئی ہے۔ اس وقت 17 عدالتوں میں 195 کیس ہیں جس کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 6 انسداد دہشت گردی کی عدالتیں بند کر دی ہیں۔ اس کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ان عدالتوں میں پینڈنگ کیس دیگر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ٹرانسفر کرنے کے  لئے لاہور ہائیکورٹ کو درخواست دے دی ہے۔ ان 6 عدالتوں کے عملے کو ہوم  ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس سے حکومت پنجاب کو سالانہ کڑروں روپے کی بچت ہو گی کیونکہ بعض عدالتوں میں کیسز پانچ اور تین تک تھے۔ اسلئے ان کو کم کیا جارہا ہے۔ کیونکہ دہشت گردی کم ہونے سے کیسوں کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت 18 عدالتیں ہیں۔ ان میں سرگودھا میں ایک نئی عدالت قائم کرنے کی کچھ عرصہ قبل منظوری دی گئی تھی۔ کیونکہ سرگودھا میں اس وقت بھی دہشت گردی کی عدالت میں کیسوں کی تعداد 42 ہے۔ اسلئے وہاں پر نئی عدالت بنائی جائے گی۔ بند ہونے والی عدالتوں سے تربیت یافتہ عملہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت جو سرگودھا میں قائم کی جارہی ہے وہاں بھیج دیا جائے گا۔ جبکہ باقی عملہ کو کہا گیا ہے ہے کہ وہ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرپلس پول میں رپورٹ کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...